Maktaba Wahhabi

173 - 194
لگائے تا کہ وہ لام کے مقامات کی نشاندہی کر سکیں۔اس سے طلباء پر یہ واضح ہو گا کہ لام درمیان میں آتا ہے۔ پھر استاذ انہیں اس طرف متوجہ کرے کہ لام سے پہلے آنے والے حروف کو وہ تلاش کریں، چاہے وہ متصل ہوں یا منفصل، یہاں تک کہ انہیں یہ واضح ہو جائے کہ یہ تین حروف ہیں۔ ایک فاء ہے جو لام سے متصل قبل آتا ہے، دوسرا واؤ ہے جو منفصل آتا ہے اور تیسرا ’’ثُمَّ‘‘ ہے اور یہ بھی منفصل ہی آتا ہے۔ اس کے بعد مدرس لامِ ساکن والے کلمات کو لام کے بغیر ادا کرے تا کہ طلباء کو یہ واضح ہو کہ کلمہ کی نوع کون سی ہے۔ لام کے بغیر ادائیگی سے طلباء یہ جان سکیں گے کہ یہ فعل مضارع ہے اور انہیں یہ بھی معلوم ہو گا کہ لام اضافی ہے۔ پھراستاذ لام داخل کرتے ہوئے ان کلمات کی ادائیگی کرے اور طلباء کو اس تبدیلی کی طرف متوجہ کرے جو لام داخل کرنے سے فعل میں واقع ہو رہی ہے یہاں تک کہ وہ یہ جان لیں کہ لام کے داخل کرنے سے یہ امر کاصیغہ بن گیا ہے۔ پھر استاذ اپنے طلباء کو یہ بتلائے کہ تینوں حروف فاء، واؤ اور ’’ثُمَّ‘‘ ہمیشہ لام سے پہلے آتے ہیں اور یہ اس کی شرط ہیں۔ پھر استاذ انہیں اس لام کی وجہ تسمیہ کی طرف متوجہ کرے اور اس تبدیلی کی طرف بھی اشارہ کرے جو اس لام کے داخل ہونے سے فعل میں واقع ہوتی ہے۔ استاذ اپنے طلباء کو لام ِساکن کی حالت پر غور کرنے کا کہے یہاں تک کہ انہیں واضح ہو جائے کہ اس کی ایک ہی حالت ہوتی ہے اور وہ اظہار کی حالت ہے۔ اورتمام مثالوں میں علامتِ سکون اس کے اوپر ہوتی ہے۔ نتیجہ بحث: درج ذیل سوالات کے ذریعہ مسئلہ کی تعریف اور حکم معلوم کیا جا سکتا ہے؟ (۱): لام ِامر کی تعریف کریں؟ (۲): اس کی حالتیں بیان کریں؟ (۳): اس کی شرط کیا ہے؟
Flag Counter