Maktaba Wahhabi

185 - 194
طلباء سے ان دونوں مدوں کے مابین فرق معلوم کرے۔ طلباء کو اس سے یہ واضح ہو گا کہ اگر ہمزہ کسی کلمہ کے آخر میں ہو اور اس پر وقف بھی ہو تو اس صورت میں مد کو چار، پانچ یا چھ حرکات تک بھی کھینچ سکتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی مراحل اور تخصص کی کلاسز: استاذ اپنے طلباء کو اس موضوع پر مزید بحث کرواتے ہوئے انہیں ہمزہ کی اس قسم میں جائز وجوہ کی طرف متوجہ کرے کہ اگر ہمزہ متطرفہ پر وقف ہو تو فتحہ، کسرہ یا ضمہ کی صورت میں اسے کس طرح پڑھ سکتے ہیں۔ پہلی قسم: جس میں ہمزہ پر فتحہ ہو، چاہے وہ معرب ہونے کی بناء پر ہو یا مبنی، اور اس پر وقف کرنا صحیح ہو۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿کَذَلِکَ لِنَصْرِفَ عَنْہُ السُّوء َ وَالْفَحْشَائَ﴾ اور ﴿بَلْ إِیَّاہُ تَدْعُونَ فَیَکْشِفُ مَا تَدْعُونَ إِلَیْہِ إِنْ شَائَ﴾ پس استاذ اس آیت مبارکہ کو تین مرتبہ تلاوت کرے۔ پہلی مرتبہ مد کو سکون محض کے ساتھ چار حرکات، دوسری مرتبہ پانچ حرکات اور تیسری مرتبہ چھ حرکات کے برابر کھینچے۔ اس سے طلباء یہ نتیجہ نکالیں گے کہ جب ہمزہ کسی کلمہ کے آخر میں متصل ہو اور اس پر معرب یا مبنی ہونے کی بناء پر فتحہ ہو تو اس پر خالص سکون کے ساتھ تین وجوہ میں وقف جائز ہے۔ دوسری قسم: وہ ہمزہ کہ جس پر کسرہ ہو، چاہے معرب ہونے کی وجہ سے کسرہ ہو جیسا کہ درج ذیل آیت میں ہے: ﴿أَنجَیْنَا الَّذِیْنَ یَنْہَوْنَ عَنِ السُّوْٓئِ﴾[1]
Flag Counter