Maktaba Wahhabi

189 - 194
حاصل کر سکیں۔ طلباء کی تلاوت: طلباء ایک ایک کر کے مثالوں کی تلاوت کریں اور اس میں مد کی ادائیگی کا خاص طور دھیان کریں۔ مد کی ادائیگی میں کس مہارت کا خاص خیال رکھنا چاہیے، اس بارے ہم مد ِمتصل کے بیان میں کچھ گفتگو کر چکے ہیں۔ طلباء کے نوٹس: استاذ اپنے طلباء کو اس طرف متوجہ کرے کہ وہ کلمہ میں حرفِ مد اور اس کا مقام تلاش کریں یہاں تک کہ طلباء کو یہ واضح ہو گا کہ پہلی اور دوسری مثال میں یہ حرفِ مد، الف ہے۔جبکہ تیسری اورچوتھی مثال میں واؤ اور پانچویں اور چھٹی میں یاء ہے۔اسی طرح انہیں یہ بھی معلوم ہو گا کہ تمام مثالوں میں حرفِ مد کلمہ کے آخر میں آیا ہے۔ اس کے بعد استاذ انہیں اس طرف متوجہ کرے کہ حرف ِ مد کے بعد کون سا حرف ہے اور کلمہ میں وہ کہاں واقع ہوا ہے۔ طلباء کو اس سے یہ معلوم ہو گا کہ یہ حرف ہمزہ ہے اور یہ حرف ِمد کے بعد والے کلمہ کے شروع میں موجود ہے۔ یہاں استاذ اپنے طلباء کو مدِ متصل اور مد ِمنفصل کا فرق بیان کرے۔ طلباء کو اس سے یہ معلوم ہو گا کہ یہ فرق ہمزہ کا حرفِ مد سے منفصل ہونا ہے۔ اس کے بعد استاذ مثالوں میں سے کسی ایک مثال کی تلاوت کرے اور ایک مرتبہ چار حرکات کے برابر اور دوسری مرتبہ پانچ حرکات کے برابر مد کرے۔ اس کے بعد طلباء سے ان دونوں مدوں کی مقدار میں فرق معلوم کرے۔ طلباء کو اس سے یہ معلوم ہو گا کہ مد ِمنفصل چار اور پانچ حرکات کے برابر ہوتی ہے۔ اور چار حرکات کے برابر مد ادائیگی میں امام شاطبی رحمہ اللہ وغیرہ کے نزدیک مقدم ہے۔ اس کے بعد استاذ اسی مثال کی تلاوت کرے اور حرفِ مد کو دو حرکات کے برابر کھینچے۔ اس سے طلباء کو یہ معلوم ہو گا کہ مد ِمنفصل میں مد اور قصر دونوں جائز ہیں۔ استاذ انہیں یہ بتائے کہ مد کی روایت ’’شاطبیۃ‘‘ کے طریق سے ہے جبکہ حفص کے لیے قصر کی روایت ’’طیبۃ
Flag Counter