Maktaba Wahhabi

196 - 194
مد کی مہارت حاصل کر سکیں اور وہ مد ِعارض کو چھ حرکات تک لمبا کریں۔ طلباء کی تلاوت: طلباء ایک ایک کر کے ان مثالوں کی تلاوت کریں اور دورانِ تلاوت مد ِعارض کی مہارت سے ادائیگی کا اہتمام کریں۔ اس مہارت کے بارے گفتگو مدِ متصل اور مدِ منفصل کے بیان میں ہو چکی ہے۔ طلباء کے نوٹس: استاذ اپنے طلباء کو کلمہ میں حرفِ مد اور ان کے مقام کی طرف متوجہ کرے۔ پھر ان مثالوں کی دوبارہ تلاوت کرتے ہوئے انہیں چار حرکات کے برابر کھینچے۔ پھر تیسری مرتبہ تلاوت کے دوران ان میں قصر کرے اور دو حرکات کے برابر کھینچے۔ اور طلباء سے یہ تقاضا کرے کہ وہ تینوں صورتوں میں مد کی مقدار کا فرق بیان کریں۔ اس سے طلباء کو یہ معلوم ہو گا کہ سکون کے باعث مدِ عارض میں تین وجوہ جائز ہیں جیسا کہ ذیل میں ہے: پہلی وجہ: چھ حرکات کے برابر کھینچنا کیونکہ یہ مد ِلازم کے مشابہہ ہے۔ اور مشابہت کی وجہ سبب کا ایک ہونا ہے اور سکون ہے۔ دوسری وجہ: توسط کرنا یعنی چار حرکات کے برابر لمبا کرنا کیونکہ اس کا سکون عارضی ہے۔ تیسری وجہ: قصر کرنا اور اس میں اصل کا اعتبار کیا گیا ہے کیونکہ حالت وصل میں یہ مدِ طبیعی ہے۔ اعلیٰ تعلیمی مراحل اور تخصص کی کلاسز: استاذ اپنے طلباء کے ساتھ بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے قرآن مجید کی یہ آیت لکھے: ﴿فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ﴾ اس آیت کے آخر میں فتحہ ہے اور اس فتحہ کی وجہ اس کا معرب ہونا ہے۔ اس کے بعد استاذ یہ آیت لکھے: ﴿أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ کَالْمُجْرِمِیْنَ﴾
Flag Counter