Maktaba Wahhabi

205 - 194
مہارت حاصل کرنے میں سہولت پیدا ہو۔ طلباء کی تلاوت: طلباء ایک کے بعد دوسری مثال کی تلاوت کریں اور مد کی مہارت سے ادائیگی کا التزام کریں۔ اس بارے مہارت کی اصل کا بیان اس سے پہلے مد ِمتصل اور مد ِمنفصل کے ذیل میں گزر چکا ہے۔ طلباء کے نوٹس: استاذ اپنے طلباء کو اس طرف متوجہ کرے کہ وہ حرف ِمد اور اس کے بعد آنے والے حرف پر غور کریں۔ اس سے انہیں یہ معلوم ہو گا کہ پہلی دو مثالوں میں حرف ِمد کے بعد اصلی حرف ساکن ہے اور اس میں شد نہیں ہے۔ استاذ اپنے طلباء کو درج بالامثالوں کی تلاوت کرتے ہوئے ان پر غور کرنے کا کہے تا کہ وہ مد کی مقدار معلوم کر سکیں۔ استاذ ایک کے بعد دوسری مثال کی تلاوت کرے یہاں تک کہ طلباء کو یہ واضح ہو جائے کہ اسے چھ حرکات کے برابر کھینچنا ہے اور تمام مثالوں میں اس کی ایک ہی کیفیت ہے۔ اس سے طلباء کو مد ِلازم کلمی کا حکم اور اقسام معلوم ہو ں گی جیسا کہ انہوں نے اس کی وجہ تسمیہ معلوم کی ہے۔ اعلی اور تخصص کی کلاسز: استاذ موضوع پر بحث کو جاری رکھتے ہوئے بعض کلمات میں جائز وجوہ کا احاطہ کرے۔ استاذ بلیک بورڈ پر ان تین کلمات کو لکھے جو قرآن مجید میں دو مقامات پر نقل ہوئے ہیں اور وہ یہ ہیں: ۱۔﴿آلآنَ وَقَدْ کُنتُم بِہِ تَسْتَعْجِلُونَ﴾ ﴿آلآنَ وَقَدْ عَصَیْتَ قَبْلُ﴾ ۲۔﴿آللّٰهُ خَیْرٌ أَمَّا یُشْرِکُونَ﴾ ﴿آللّٰهُ أَذِنَ لَکُمْ﴾ ۳۔﴿ قُلْ آلذَّکَرَیْنِ حَرَّمَ أَمِ الأُنثَیَیْنِ﴾
Flag Counter