Maktaba Wahhabi

208 - 194
طلباء کی تلاوت: طلباء ایک ایک کر کے ان مثالوں کی تلاوت کریں اور دوران تلاوت مد ِلازم کی مہارت سے ادائیگی کا اہتمام کریں۔ مہارت کے بارے تفصیل مد ِمتصل کے بیان میں گزر چکی ہے۔ طلباء کے نوٹس: استاذ اپنے طلباء کو مجموعہ الف کی مثالوں کے ان حروف کی طرف متوجہ کرے کہ جن میں علامت ِمدموجود ہو۔ اس سے طلباء کو یہ معلوم ہو گا کہ پہلی مثال میں یہ حرف میم ہے، دوسری میں لام، تیسری میں قاف اور چوتھی میں نون ہے۔ اس کے بعد استاذ پہلی مثال کی تلاوت دہرائے اور طلباء کو اس کلمہ میں موجود حروف اور ان کے خط کی طرف متوجہ کرے یہاں تک کہ انہیں معلوم ہو جائے کہ ان میں سے ہر حرف تین حروف سے مل کر بنا ہے اور اس کا درمیان ساکن ہے۔بہتر ہے کہ استاذ مصحف میں لکھے حروف کو کھول کر بلیک بورڈ پر لکھے مثلاً ﴿الم﴾ کو الف لام میم کی صورت میں لکھے۔ اس کے بعد طلباء کو اس کی ادائیگی کی طرف متوجہ کرے تا کہ انہیں مد ِلازم حرفی کی مقدار معلوم ہو سکے اور وہ جان لیں کہ یہ چھ حرکات کے برابر ہے۔ اس کے بعد استاذ اپنے طلباء کو مجموعہ ب کی مثالوں کی طرف متوجہ کرے۔ یہاں بھی وہی طریق کار اختیار کرے جو مجموعہ الف کی مثالوں میں کیا گیا اور حروف کو کھول کر بیان کرے۔پس جب اس مجموعہ کی بھی مثالیں ختم ہو جائیں تو دونوں مجموعات کی پہلی مثالوں میں سبب مدکے بارے پوچھے۔ یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ استاذ اپنے طلباء کو اس سبب مد تک پہنچا دے مثلاً وہ ان سے دونوں مثالوں میں رنگین حروف کے بارے سوال کرے یہاں تک کہ طلباء یہ پہچان لیں کہ مجموعہ الف میں حرف میم اور مجموعہ ب میں حرفِ لام کو رنگین کیا گیا ہے۔ استاذ اس بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے طلباء کے لیے یہ واضح کرے کہ جب حرفِ لام، حرفِ میم کے ساتھ مل جاتا ہے تو ادغام لازم ہے یعنی میم ساکن، جو کہ پہلے کلمہ کا آخری حرف ہے، کا میم متحرک، جو دوسرے کلمہ کا پہلاحرف ہے، میں ادغام۔ استاذ اس بات کی یوں وضاحت کرے: لام۔میم، میم ساکن کے میم متحرک میں ادغام سے ادائیگی میں بھاری پن پیدا ہو جاتا
Flag Counter