Maktaba Wahhabi

63 - 108
مشہور مفسر صحابہ رضی اللہ عنہم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت کوتفسیر میں شہرت حاصل تھی۔امام سیوطی رحمہ اللہ نے ان میں خلفاء اربعہ حضرت ابو بکر ‘ حضرت عمر ، حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ عنہم کو بھی ذکرکیا ہے۔صرف یہ کہ امور ِخلافت میں مشغول ہونے کی وجہ سے پہلے تین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے تفسیر کی روایت کم منقول ہیں۔اور دوسری وجہ یہ تھی کہ اس وقت تک علماء کی کثرت کی وجہ سے روایت نقل کرنے کی حاجت بہت کم تھی۔ لیکن تفسیر میں مشہور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے حضرت عبد اللہ بن مسعود ، حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔ان کے ساتھ یہاں پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی کچھ بیان کیا جائے گا۔ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ: [1] یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگر گوشہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل ِ قرابت میں سے پہلے ایمان لانے والے ہیں۔ آپ اسی نام سے مشہور ہوئے ، جبکہ آپ کی کنیت ابو الحسن اور ابو تراب ہے ۔ آپ کی ولادت بعثت سے دس برس پہلے ہوئی ۔اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر پر تربیت پائی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام تر غزوات میں شریک رہے اور اکثر غزوات میں علمبردار آپ ہی ہوتے ۔سوائے غزوہ تبوک کے کسی غزوہ سے پیچھے نہیں رہے ۔اس غزوہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو اپنے اہل خانہ میں پیچھے چھوڑا تھا۔ اور آپ سے کہا تھا :
Flag Counter