Maktaba Wahhabi

70 - 108
تابعین میں سے مشہور مفسرین تابعین کرام رحمہم اللہ میں سے بہت سے لوگ تفسیر میں مشہور ہوئے ، ان میں سے : اہل مکہ : یہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ماننے والے ( آپ کے شاگرد) تھے۔جیسے کہ مجاہد ‘ عکرمہ، عطاء بن ابی رباح رحمہم اللہ۔ اہل مدینہ : یہ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے شاگرد اور ماننے والے تھے۔ جیسے کہ زید بن اسلم ، ابی عالیہ ، اور محمد بن کعب قرظی رحمۃ اللہ علیھم شامل ہیں۔ اہل کوفہ : یہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگرد( اور ماننے والے ) ہیں۔ جیسے حضرت قتادہ، علقمہ ، اور شعبی رحمہم اللہ ۔ ہم یہاں پر ان میں سے دو کے حالات زندگی بیان کرتے ہیں : حضرت مجاھد: [1] آپ کا نام مجاہد بن جبر مکی ہے۔ سائب بن ابی سائب مخزومی کے غلام تھے۔ سن ۲۱ ہجری میں پیدا ہوئے ۔حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے تفسیر سیکھی۔ ابن اسحق رحمہ اللہ علیہ روایت کرتے ہیں ،آپ فرماتے ہیں : ’’ میں فاتحہ سے لے کر آخر تک قرآن تین بار حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ پر پیش کیا۔میں ہر آیت کے پاس رکتا ‘ اور اس کے متعلق سوال کرتا۔ سفیان ثوری رحمہ اللہ کہا کرتے تھے:’’ جب آپ تک حضرت مجاہد کی تفسیر پہنچ جائے تو آپ کے لیے کافی ہے ‘‘۔
Flag Counter