Maktaba Wahhabi

92 - 108
{ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ } (ق:۱) ’’ق ۔ اور قسم ہے بزرگی والے قرآن کی ۔‘‘ اس میں ’’لیہلکنَّ‘‘ انہیں ضرور ہلاک کیا جائے گا ‘ مقدر ہے ۔ اور کبھی اسے وجوباً بھی حذف کیا جاتا ہے جب اس سے پہلے یا اس کے ساتھ ایسا لفظ جو مقسم علیہ کے ذکر سے بے نیازکردے۔ابن ہشام مغنی میں لکھتے ہیں : ’’ اور اس کے لیے مثال بیان کی گئی ہے جیسے کہ: ’’ زید قائم واللّٰه۔‘‘ اور:’’وزید واللّٰه قائم۔‘‘ قسم کے دو فائدے : پہلا فائدہ…: مقسم بہ کی عظمت کا بیان ۔ دوسرا فائدہ…: مقسم علیہ کی اہمیت کا بیان اور اس کو مؤکد کرنے کا ارادہ ۔ اسی لیے سوائے بذیل مواقع کے قسم کو اچھا نہیں سمجھا جاتا : اول: مقسم علیہ بہت بڑی اہمیت والاہو۔ دوم: یہ کہ مخاطب کو اس کے بارے میں تردد ہو۔ سوم: یہ کہ مخاطب اس کا منکر ہو( مانتا ہی نہ ہو)۔ ****
Flag Counter