Maktaba Wahhabi

21 - 89
یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوجاتی ہے کہ دعوت الیٰ اللہ نہایت اہم کام ہے اور امتِ اسلامیہ ہر زمانہ اور ہر مقام پر اسکی محتاج ہے ،بلکہ بلا تخصیصِ زمان ومکان اُسے دعوت کی شدید ضرورت ہے۔ دعوت الیٰ اللہ کے اجزاء دعوتِ الی اللہ عزّوجل سے متعلقہ کلام کو درجِ ذیل امور میں تقسیم کرکے بیان کیا جاسکتا ہے۔ 1۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت۔ 2۔دعوت الیٰ اللہ کی فضیلت۔ 3۔دعوت کی کیفیتِ ادا اور اسکا اسلوب۔ 4۔اس امر کا بیان جس کی طرف دعوت دی جائے۔ 5۔مطلوب ومقصودِ دعوت۔ 6۔اُن صفات واخلاق کا بیان جن سے متّصف ہونا ایک داعی کے لیے ازبس ضروری ہے۔ اب ہم اللہ سے مدد طلب کرتے ہوئے اور اُسی پر بھروسہ کرکے اِن چاروں امور کی تفصیل بیان کرتے ہیں جب کہ اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ ہی معین ومددگار ہے اور اپنے بندوں کو توفیق بخشنے والا ہے۔
Flag Counter