Maktaba Wahhabi

64 - 89
{وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْھَویٰ oاِنْ ھُوَا اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحیٰ} (سورۃ النجم:۳۔۴) ’’اور نہ وہ اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں ،وہ تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے۔‘‘ ان کے بعد تیسرے نمبر پر اجماعِ علمائِ اُمّت کا درجہ ہے۔ دیگر تمام مآخذ ومصادر ِشریعت میں علمائِ کرام کا اختلاف ہے، جن میں سے اہم ترین ماخذ ومصدر ’’قیاس‘‘ ہے ۔اور جمہور اہلِ علم کے نزدیک قیاس اگر تمام معتبر شرائط کو پورا کررہا ہو تو وہ بھی حجّت ہے۔اِن اصولِ اربعہ کی حُجیّت کے دلائل کی تعداد حصر واحاطہ اور عدد وشمار سے بڑھ کرہے،اور وہ اتنے مشہور ہیں کہ محتاج ِ بیان نہیں ہیں ۔ ماْخذ ِ اوّل.قرآن ِ کریم: شریعتِ اسلامیہکا سب سے پہلا ماْخذ ومصدر اللہ کی کتاب قرآنِ پاک ہے۔اور کتاب اللہ کے کئی مقامات پر اللہ رب العزّت کا کلام اس کتاب کی اتّباع،اس سے تمسّک اور اس کی حدود کا پاس کرنے کے وجوب پر دال ہے۔چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: {اِتَّبِعُوْامَااُنْزِلَ اِلَیْکُمْ مِنْ رَّبِّکُمْ وَلَا تَتَّبِعُوْامِنْ دُوْنِہٖ اَوْلِیَآئَ قَلِیْلًا مَّا تَذَکَّرُوْنَo} (سورۃ الاعراف:۳) ’’تمہاری طرف جو تمہارے رب کی طرف سے اتارا گیا، اس کی اتّباع کرو، اور اس کے سوا دوسرے دوستوں کی پیروی مت کرو۔تم بہت تھوڑی سی نصیحت پکڑتے ہو۔‘‘ اور فرمانِ باری تعالیٰ ہے: {وَھَذَا کِتَابٌ اَنْزَلْنَاہُ مُبَارَکٌ فَاتَّبِعُوْہُ وَاتَّقُوْالَعَلَّکُم
Flag Counter