Maktaba Wahhabi

79 - 89
وُجوبُ العمل بالسنَّۃ(بالحدیث) یہاں ہم بعض ایسے آثار ذکر کررہے ہیں جوحدیث و سنّت کی تعظیم اور وجوبُ العمل بالسنّہ سے متعلق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم،تابعینِ عظام اور اُن کے بعد آنے والے اہلِ علم سے مروی ہے۔ آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں : (۱)صحیحین میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے،وہ کہتے ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی اور بعض عرب مرتد ہوگئے تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: (لَاُقَاتِلَنَّ مَنْ فَرَّقَ بَیْنَ الصَّلَوٰۃِ وَالزَّکَوٰۃِ) ’’جس کسی نے نماز اور زکوٰۃ میں فرق کیا میں اس سے جنگ کروں گا۔‘‘ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا کہ آپ ان مرتدّوں کے ساتھ کیسے جنگ کرسکتے ہیں ؟جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ِ گرامی ہے: (اُمِرْتُ اَنْ اُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی یَقُوْلُوْالَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ فَاِذَاقَالُوْھَا عَصَمُوْا مِنِّیْ دِمَائَھُمْ وَاَمْوَالَھُمْ اِلَّا بِحَقِّھَا وَحِسَا بُھُمْ عَلٰی اللّٰہِ) [1] ’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں کے ساتھ اُس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ نہ کہہ د یں اور جب وہ یہ اقرارِ توحید کرلیں تو انہوں نے مجھ سے اپنے جان ومال محفوظ کرلیے سوائے کسی حق(قصاص
Flag Counter