Maktaba Wahhabi

181 - 220
حدیث شریف سے معلوم ہونے والی تین باتیں: ۱: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بازار میں دعوت دین کے لیے نکلنا۔ ۲: دعوتِ دین میں مخاطب لوگوں سے متعلقہ موضوع کے بارے میں گفتگو کرنا۔ ۳: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس طرح بازار تشریف لے جانا ایک آدھ مرتبہ کی بات نہ تھی، بلکہ الفاظ حدیث سے معلوم ہوتا ہے، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس غرض سے کثرت سے وہاں تشریف لے جایا کرتے تھے۔ ب: تاجروں کو تقویٰ، نیکی اور سچ گوئی کی تلقین: حضرات ائمہ ترمذی، ابن حبان، بیہقی اور حاکم نے اسماعیل بن عبید بن رفاعہ بن رافع الزرقی سے روایت نقل کی ہے اور انہوں نے اپنے باپ سے اور انہوں نے اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ (طیبہ) کی عیدگاہ کی جانب روانہ ہوئے، تو وہاں لوگوں کو خرید و فروخت کرتے ہوئے دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ!‘‘ ’’اے تاجرو!‘‘ وہ (لوگ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہمہ تن گوش ہوئے اور انہوں نے اپنی نگاہوں اور گردنوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف موڑ لیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّ التُّجَّارَ یُبْعَثُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فُجَّارًا إِلَّا مَنِ اتَّقٰی وَبَرَّ وَصَدَقَ۔‘‘[1]
Flag Counter