Maktaba Wahhabi

33 - 220
مبحث اوّل دعوت اسلامیہ کا عموم اس بات کے متعلق بہت سے دلائل و شواہد ہیں، کہ دعوتِ اسلامیہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ رسالت سے لے کر قیامت تک آنے والے تمام لوگوں کے لیے ہے اور ان سب پر امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم میں داخل ہونا فرض ہے۔ توفیق الٰہی سے اس بارے میں درج ذیل دس عنوانات کے ضمن میں گفتگو کی جارہی ہے: ۱: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزے کا ہمیشہ کے لیے باقی رہنا ۲: بعثت مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم کا سب لوگوں کے لیے ہونا ۳: قرآن کریم کا تمام جہاں والوں کے لیے نصیحت ہونا ۴: قرآن کریم کا سب لوگوں کو مخاطب کرنا ۵: قرآن کریم کا اہل کتاب کو دعوتِ اسلام دینا ۶: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النّبیین ہونا ۷: امت اسلامیہ کا مخلوق کی ہدایت کے لیے وجود میں آنا ۸: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر ایمان لانے کی فرضیت ۹: روئے زمین پر اشاعتِ اسلام کی بشارات نبویہ ۱۰: تورات و انجیل میں بعثت مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بشارتیں
Flag Counter