Maktaba Wahhabi

52 - 220
دو حوالوں کا سہارا لیتے ہیں۔ ۱: (حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے مر کر جی اٹھنے کے بعد شاگردوں سے کہا): ’’تم جاکر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور ان کو باپ، بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔‘‘[1] ۲: اور اس نے ان سے کہا، کہ: ’’تم تمام دنیا میں جاکر ساری خلق کے سامنے انجیل کی منادی کرو۔‘‘[2] ان دو حوالوں کی حیثیت: ۱: یہ دونوں حوالے مذکورہ بالا سابقہ تینوں احکام کے متضاد ہیں۔ ۲: یہ دونوں حوالے جعلی اور تحریف شدہ ہیں۔ پہلے حوالے کے بارے میں برطانوی انسائیکلوپیڈیا میں ہے: "That the Trinitarian baptismal formula Does not go back to Jesus himself, is evident and recognized by all independent critics[3]." ’’یہ بات واضح اور تمام غیر جانب دار نقادوں کے ہاں مسلمہ ہے، کہ تثلیث کے بپتسمہ والے فارمولا (کی سند) یسوع۔ علیہ السلام ۔ تک نہیں پہنچتی۔‘‘ دوسرا حوالہ مرقس کی انجیل کی ان بائیس آخری آیات میں سے ہے، جن کے
Flag Counter