Maktaba Wahhabi

91 - 220
[’’اللہ تعالیٰ روئے زمین کے کسی مٹی یا بالوں کے گھر کو اس میں اسلام کی بات (یعنی دعوت) داخل کئے بغیر نہ چھوڑیں گے۔ عزت والے کو عزت دے کر اور ذلیل کو ذلیل کرکے یا تو اللہ تعالیٰ انہیں عزت عطا فرمائیں گے، تو انہیں اہل اسلام میں شامل فرما دیں گے یا انہیں ذلیل کریں گے، تو وہ (جزیہ دے کر) اس کے مطیع ہوجائیں گے۔‘‘] ان دونوں حدیثوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح طور پر اس بات کی خبر دی ہے، کہ دعوت اسلام روئے زمین کے تمام گھروں تک پہنچے گی۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دنیا میں بسنے والے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد تک دعوتِ اسلام پہنچ چکی ہے اور ان شاء اللہ العزیز باقی ماندہ لوگوں تک بھی ضرور پہنچے گی۔ گفتگو کا خلاصہ یہ ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد احادیث میں اسلام کے کرہ ارض میں پھیلاؤ کی بشارت دی ہوئی ہے اور یہ بات بلاشک و شبہ اسلام کے عالمگیر مذہب ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ و: عیسیٰ علیہ السلام کے آکر نصرانیت کو مٹانے اور دعوتِ اسلام دینے کی بشارت: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوبارہ تشریف لانے، نصرانیت کو ختم کرنے اور لوگوں کو دعوتِ اسلام دینے کی بشارت دی ہے۔ اس بارے میں تین احادیث شریفہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ۱: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
Flag Counter