Maktaba Wahhabi

96 - 220
لوگوں سے اسلام کی خاطر جہاد کریں گے]۔ گفتگو کا خلاصہ یہ ہے، کہ آنحضرت نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے تشریف لاکر صلیب کو توڑنے، دعوت اسلام دینے، جزیہ کو ختم کرنے اور اسلام کی خاطر جہاد کرنے کی بشارت دی۔ (۱۰) تورات و انجیل میں بعثت ِمصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بشارتیں قرآن کریم میں اس بات کی خبر دی گئی ہے، کہ اہل کتاب کے پاس تورات و انجیل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق تحریری بشارتیں موجود ہیں۔ ارشادِ ربانی ہے: {اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَہٗ مَکْتُوْبًا عِنْدَہُمْ فِی التَّوْرٰۃِ وَ الْاِنْجِیْلِ}[1] [وہ جو اس رسول کی پیروی کرتے ہیں، جو امی نبی ہیں، جنہیں وہ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں]۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بشارت دینے کا ذکر قرآن کریم میں بھی کیا گیا ہے۔ ارشادِ ربانی ہے: {وَاِِذْ قَالَ عِیْسٰی ابْنُ مَرْیَمَ یَابَنِیْ اِِسْرَآئِیلَ اِِنِّی رَسُوْلُ اللّٰہِ اِِلَیْکُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرَاۃِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُوْلٍ یَّاْتِی مِنْ بَعْدِی اسْمُہُ اَحْمَدُ}[2] [اور جب عیسیٰ ابن مریم۔ علیہما السلام۔نے کہا: ’’اے بنی اسرائیل! بلاشبہ میں تمہاری طرف اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں، تصدیق کرنے والا ہوں اپنے سے
Flag Counter