Maktaba Wahhabi

36 - 90
۸۔ وفدِ بنی لیث کو لوگوں کو تعلیم دینے کا حکمِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم : حضرت مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ کے قبیلہ بنی لیث کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ کم و بیش بیس دن تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے، پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں واپس جا کر اپنے علاقہ کے لوگوں کو سیکھی ہوئی باتوں کی تعلیم دینے کا حکم دیا۔ امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم سب نوجوان تھے۔ تقریباً بیس دن ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہت مہربان تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لَوْ رَجَعْتُمْ إِلَی بِلَادِکُمْ وَعَلَّمْتُمُوہُمْ۔مُرُوہُمْ فَلْیُصَلُّوا صَلَاۃَ کَذَا فِي حِینِ کَذَا ، وَصَلَاۃَ کَذَا فِي حِینِ کَذَا۔ وَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاۃُ فَلْیُؤَذِّنْ لَکُمْ أَحَدُکُمْ وَلْیَؤُمَّکُمْ أَکْبَرُکُمْ ۔‘‘ [1] [اگر تم اپنے علاقے کی طرف چلے جاؤ اور وہاں کے لوگوں کو تعلیم دو۔ انہیں نماز کا حکم دینا ، کہ فلاں نماز فلاں وقت اور فلاں نماز فلاں وقت میں ادا کریں ۔ جب نماز کا وقت ہو جائے، تو کوئی ایک اذان دے ، اور جو عمر میں بڑا ہو ، وہ امامت کرائے۔] ایک دوسری روایت میں ہے:
Flag Counter