Maktaba Wahhabi

42 - 90
پہنچا دیا… الخ[1] ب: مبلغ کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ شرط نہیں لگائی، کہ وہ فقیہ ہو۔ شرط صرف یہ رکھی ہے ، کہ وہ جو بات پہنچا رہا ہے ، وہ اس کو یاد ہو۔ علامہ مناوی نے شرح حدیث میں تحریر کیا ہے: ’’ بَیَّنَ بِہِ أَنَّ رَاوِيَ الْحَدِیْثِ لَیْسَ الْفَقْہُ مِنْ شَرْطِہِ ، وَإِنَّمَا شَرْطُہُ الْحِفْظُ ، أَمَّا الْفَھْمُ وَالتَدَبُّرُ فَعَلَی الْفَقِیْہِ، وَھٰذَا أَقْوَی دَلِیْلٍ عَلَی رَدِّ قَوْلِ مَنْ شَرَطَ لِقَبُوْلِ الرِّوَایَۃِ کَوْنَ الرَّاوِيْ فَقِیْھًا عَالِمًا۔‘‘ [2] [آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ارشادِ گرامی کے ذریعہ اس بات کو واضح کر دیا ہے ، کہ راوی حدیث کے لیے فقیہ ہونا شرط نہیں ۔ شرط صرف یہ ہے ، کہ اس کو [متعلقہ] حدیث یادہو۔ فہم و تدبر کی ذمہ داری فقیہ پر ہے اور اس میں ان لوگوں کی شدید ترین تردید ہے ، جو راوی کے فقیہ ہونے کی شرط عائد کرتے ہیں ۔] ۲۔ ہدایت و خیر کی کسی بھی بات بتلانے والے کے لیے عمل کرنے والے کے برابر اجر: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت و خیر کی کسی بھی بات کے بتلانے والے کے لیے عمل کرنے والے کے برابر اجر و ثواب پانے کی خبر دے کر ہر مسلمان مرد و عورت کو دعوت
Flag Counter