Maktaba Wahhabi

144 - 586
’’جو شخص کسی عورت کو دیکھے اور وہ اسے اچھی لگے تو وہ اپنی بیوی کے پاس چلا جائے کیونکہ دونوں کے پاس ایک ہی طرح کی چیز ہے۔‘‘ ٭…سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْمَرْأَۃُ عَوْرَۃٌ، وَإِنَّہَا إِذَا خَرَجَتْ اسْتَشْرَفَہَا الشَّیْطَانُ وَإِنَّہَا لَا تَکُونُ إِلٰی وَجْہِ اللّٰہِ أَقْرَبَ مِنْہَا فِی قَعْرِ بَیْتِہَا)) [1] ’’عورت پردہ ہے اور جب یہ (گھر سے باہر) نکلتی ہے تو شیطان اسے نظریں اُٹھا اُٹھا کے دیکھتا ہے اور یقینا وہ اپنے گھر کے گوشے میں ہی رہنے سے زیادہ قریبی کوئی ایسا ذریعہ نہیں ہے کہ جس سے وہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل کر سکے۔‘‘ 2. دعوت کے لیے عورت بغیر محرم کے نہ نکلے: ٭…سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ((لاَ یَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَۃٍ، وَلاَ تُسَافِرَنَّ امْرَأَۃٌ إِلَّا وَمَعَہَا مَحْرَمٌ)) ’’کوئی مرد کسی عورت کے بالکل بھی تنہائی اختیار نہ کرے اور نہ ہی کوئی عورت اپنے محرم کے بغیر سفر کرے۔‘‘ یہ سن کر ایک آدمی کھڑا ہوا اور بولا: اے اللہ کے رسول! میرا نام تو فلاں غزوے میں لکھا جا چکا ہے، جبکہ میری بیوی نے ایک ضروری کام (حج) کے لیے (سفر پہ) جانا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اذْہَبْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِکَ)) [2] ’’جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔‘‘
Flag Counter