Maktaba Wahhabi

161 - 586
دعوتِ دین کے سلیقے اس عظیم کام کو کرنے کے لیے سلیقے بھی عظیم ہی اختیار کرنے چاہئیں، جس کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کا خیال رکھا جائے: 1. جس کی دعوت دینی ہے، پہلے خود کو اس کا علم ہو: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ ﴾ [محمد : ۱۹] ’’جان لیجیے کہ وہ اللہ کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں ہے۔‘‘ یعنی لوگوں کو توحید کی دعوت دینے سے پہلے خود توحید کا علم حاصل کیجیے اور اس کے تقاضے سمجھئے، تاکہ آپ لوگوں کو بھی شرح صدر کے ساتھ دعوت دے سکیں۔ اس کے بعد ضروری ہے کہ دِین کی جس بھی بات کا آپ کو علم ہو وہ لوگوں تک پہنچا دیجیے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے کہ: ((بَلِّغُوا عَنِّی وَلَوْ آیَۃً)) [1] ’’میری طرف سے (لوگوں کو) پہنچا دو، خواہ وہ ایک آیت ہی ہو۔‘‘ اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ اللّٰہَ وَمَلَائِکَتَہٗ وَأَہْلَ السَّمٰوَاتِ وَالأَرْضِینَ حَتَّی النَّمْلَۃَ فِی جُحْرِہَا وَحَتَّی الحُوتَ لَیُصَلُّونَ عَلٰی مُعَلِّمِ النَّاسِ الخَیْرَ)) [2]
Flag Counter