Maktaba Wahhabi

281 - 586
وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ (49) أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا وَيَجْعَلُ مَنْ يَشَاءُ عَقِيمًا إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ (50) ﴾ [الشوری: ۴۹، ۵۰] ’’آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لیے ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جس کو چاہتا بیٹیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے، یا انہیں جمع کر دیتاہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہے بانجھ کر دیتاہے، وہ بڑے علم والے اور کامل قدرت والا ہے۔‘‘ ہر ایک کو خزانہ دینے والا (گنج بخش) صرف اللہ ہے: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَللّٰهِ خَزَائِنُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ ﴾ [المنافقون: ۷] ’’اور آسمان وزمین کے کل خزانے اللہ کی ملکیت ہیں لیکن یہ منافق بے سمجھ ہیں۔‘‘ سب کو نوازنے والا (غریب نواز) صرف اللہ ہے: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللّٰهِ وَاللّٰهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ ﴾ [الفاطر: ۱۵] ’’اے لوگو! تم اللہ کے محتاج ہو اور اللہ بے نیاز (ہے اور) خوبیوں والا ہے۔‘‘ ہر چیز کو جاننے والا صرف اللہ ہے: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ أَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَأَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ﴾ [المائدۃ: ۹۷]
Flag Counter