Maktaba Wahhabi

307 - 586
مَرَّاتٍ: رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا إِلَّا کَانَ حَقًّا عَلَی اللّٰہِ أَنْ یُرْضِیَہٗ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) [1] ’’کوئی بھی مسلمان شخص صبح وشام تین مرتبہ یہ دعا پڑھے: رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا‘‘( میں اللہ کو رب، اسلام کو دین حق،اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی ماننے پر راضی ہو گیا) تو اللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے کہ اسے قیامت کے دن راضی فرمائے گا۔‘‘ 9. توحید جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ ہے: سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ شَہِدَ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلَ اللّٰہِ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ النَّارَ)) [2] ’’جس نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، تو اللہ نے اس پر جہنم کی آگ کو حرام کر دیا۔‘‘ اورسیدنا عتبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((…فَإِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ عَلَی النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ یَبْتَغِیْ بِذَالِکَ وَجْہَ اللّٰہِ)) [3] ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو آگ پر حرام قرار دے دیا ہے جس نے اللہ کی رضا چاہتے ہوئے یہ گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔‘‘ 10. توحید ہی جنت میں داخلے کا سبب ہے: سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter