Maktaba Wahhabi

326 - 586
’’اللہ پاک ہے، سب تعریفیں اسی کی ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ عظیم، بلند و بالا کی توفیق کے بغیر نیکی کرنے کی طاقت ہے نہ برائی سے بچنے کی ہمت ہے۔‘‘ رکوع کرنا: سیدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ثُمَّ رَکَعَ فَوَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ کَأَنَّہٗ قَابِضٌ عَلَیْہِمَا وَوَتَّرَ یَدَیْہِ فَتَجَا فٰی عَنْ جَنْبَیْہِ۔[1] ’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا اور اپنے ہاتھوں کے ساتھ اپنے گھٹنوں کو خوب اچھی طرح پکڑا اور بازوؤں کو کمان کے چلے کی طرح تان لیا اور انھیں پہلوؤں سے الگ رکھا۔‘‘ اورسیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہَ صلي اللّٰه عليه وسلم یُصَلِّی فَکَانَ إِذَا رَکَعَ سَوّٰی ظَہْرَہٗ حَتّٰی لَوْصُبَّ عَلَیْہِ الْمَائُ لَاسْتَقَرَّ۔[2] ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، جب آپ رکوع کرتے تو اپنی کمر کو اس طرح سیدھا (برابر) کرتے کہ اگر اس پر پانی انڈیل دیا جائے تو پانی بھی ٹھہر جائے ۔‘‘ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: کَانَ إِذَا رَکَعَ لَمْ یُشْخِصْ رَأْسَہٗ وَلَمْ یُصَوِّبْہُ وَلٰکِنْ بَیْنَ ذَالِکَ۔[3] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کرتے تو اپنے سر کو نہ اتنا بلند کرتے نہ جھکاتے
Flag Counter