Maktaba Wahhabi

345 - 586
نے آمین کہا۔ پھر جبرائیل علیہ السلام نے کہا: جس کے پاس آپ کا تذکرہ کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ پڑھے، پھر وہ فوت ہوکر جہنم میں داخل ہوگیا، اللہ تعالیٰ اس کو (اپنی رحمت سے) دُور فرمائے، آپ آمین کہیں۔ سو میں نے آمین کہہ دیا۔‘‘ روزے کی اقسام (1) واجب روزے شریعت نے جن روزوں کو واجب قرار دیا ہے، وہ تین قسم کے ہیں: 1. ماہِ رمضان کے روزے: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ ﴾ [البقرۃ: ۱۸۵] ’’رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور ہدایت کے واضح دلائل (سے بھرپور) اور حق و باطل میں فرق کرنے والی کتاب ہے، سو تم میں سے جو بھی اس مہینے میں موجود ہو، اس کو چاہیے کہ وہ اس کے روزے رکھے۔‘‘ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((بُنِیَ الْإِسْلَامُ عَلٰی خَمْسٍ:شَہَادَۃِ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ وَإِقَامِ الصَّلٰوۃِ وَإِیْتَائِ الزَّکٰوۃِ وَحَجِّ الْبَیْتِ وَصَوْمِ رَمَضَانَ)) [1] ’’اسلام کی بنیاد پانچ اعمال پر رکھی گئی ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا
Flag Counter