Maktaba Wahhabi

378 - 586
﴿ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ﴾[النور: ۵۶] ’’نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کرو، شاید کہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘ 6. کامیابی کی ضمانت: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (4) أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ﴾ [لقمان: ۴، ۵] ’’جو لوگ نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔ یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔‘‘ 7. حصولِ جنت کا موجب: (1)… سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے کہا: مجھے کوئی ایسا عمل بتلائیے کہ جسے کرنے سے میں جنت میں چلا جاؤں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تَعْبُدُاللّٰہَ لَا تُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا، وَتُقِیْمُ الصَّلٰوۃَ الْمَکْتُوْبَۃَ، وَتُؤَدِّی الزَّکٰوۃَ الْمَفْرُوْضَۃَ، وَتَصُوْمُ رَمَضَانَ)) ’’تو اللہ کی عبادت کر، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت ٹھہرا، فرض نماز قائم کر، فرض زکوٰۃ کی ادائیگی کر اور ماہِ رمضان کے روزے رکھ۔‘‘ اس دیہاتی نے کہا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں ان اعمال
Flag Counter