Maktaba Wahhabi

387 - 586
نوٹ:… واضح رہے کہ زرعی پیدا وار میں سال گذرنے کی شرط عائد نہیں ہوگی بلکہ جیسے ہی فصل کاٹی جائے اور اناج اورغلہ حاصل کیاجائے اس کی زکوۃ ادا کرنی چاہیے جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ ﴾ [الأنعام: ۱۴۱] ’’اور تم اس (فصل) کا حق اس کی کٹائی کے دِن ہی ادا کردو۔‘‘ 4. مویشی (جانور): مویشیوں کی زکوٰۃ کی تفصیل درج ذیل ہے: 1…اُونٹوں کی زکوٰۃ: سیدنا ا بو سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَیْسَ فِیْمَا دُوْنَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَۃٌ مِنَ الْإِبِلِ وَلَیْسَ فِیْمَا دُوْنَ أَوَاقٍ صَدَقَۃً وَلَیْسَ فِیْمَا دُوْنَ خَمْسَۃ أَوْسُقٍ صَدَقَۃٌ)) [1] ’’پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ نہیں، پانچ اوقیہ چاندی سے کم میں زکوٰۃ نہیں اور پانچ وسق غلے سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔‘‘ اُونٹ کی تفصیلی زکوٰۃ کے بارے میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث کا خلاصہ یہ ہے کہ 5اونٹ سے لے کر 24اونٹوں تک ہر پانچ کے بعد ایک بکری… 25سے لے کر 35اونٹوں تک ایک سال کی اونٹنی… 36سے لے کر 45اونٹوں تک دو برس کی اونٹنی… 46سے لے کر 60اونٹوں تک تین برس کی اونٹنی جو جفتی کے قابل ہوتی ہے… 61سے لے کر 75اونٹوں تک چار برس کی اونٹنی… 76سے لے کر 90 اونٹوں تک دو برس کی دو اونٹنیاں… 91سے لے کر 120اونٹوں تک تین تین برس کی دو اونٹنیاں… 120سے زائد ہو تو ہر چالیس پر دو برس کی اور ہر پچاس پر تین برس کی اونٹنی۔[2]
Flag Counter