Maktaba Wahhabi

422 - 586
حج کے واجبات 1.میقات سے احرام باندھنا: بسا اوقت پاک و ہند وغیرہ سے لوگ آتے ہیں تو مقررہ میقات سے احرام نہیں باندھتے بلکہ جدہ سے احرام باندھتے ہیں۔ حالانکہ یہ واجب انہوں نے چھوڑا ہے جس کا فدیہ بکری ذبح کرکے فقراء مکہ پر تقسیم کرنا ان پر ضروری ہے۔ 2.وقوف ِعرفہ: عرفات کے میدان میں سورج کے غروب ہونے تک ٹھہرناہے۔ 3.قربانی کی رات مزدلفہ میں گزارنا: یعنی عرفات کے دن مغرب کے بعد مزدلفہ میں صبح تک رہناہے۔ 4.رمی ِجمار: دس تاریخ کو صرف بڑے شیطان کو اللّٰہ اکبر کہہ کر سات کنکریاں مارنا اور گیارہ، بارہ اور تیرہ کو بالترتیب چھوٹے اور درمیانے اورپھر بڑے شیطان کو سات سات ایک ایک کرکے کنکریاں مارنا۔ 5.حلق یاقصر: سر کے بال کٹوانا یا پھر منڈوانا۔ 6.ایام تشریق: گیارہویں،بارہویں اور اگر چاہے تو تیرہویں رات کو منیٰ میں سونا۔ 7.طواف ِوداع : ان ساتوں میں سے اگر کوئی چیز چھوٹ گئی تو وہ دم دے گا جو حرم کی حدود میں ذبح کرکے فقراء مکہ پر تقسیم کیا جائے گا۔حاجی خود اس میں سے نہیں کھائے گا۔
Flag Counter