Maktaba Wahhabi

445 - 586
نہیں جانتے۔‘‘ 19. اللہ کی محبت کا ذریعہ: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا﴾ [مریم: ۹۶] ’’بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے عنقریب اللہ تعالیٰ ان کے لیے محبت پیدا کرے گا۔‘‘ 20. اللہ کی رضا اور بڑی کامیابی کا سبب: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَعَدَ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ وَرِضْوَانٌ مِنَ اللّٰهِ أَكْبَرُ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴾ [التوبۃ:۷۲] ’’اللہ تعالیٰ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے باغات کاوعدہ کیا ہے جن کے نیچے نہریں چلتی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے او ران ہمیشگی کے باغات میں ان کے لیے عمدہ رہائشیں ہوں گی۔ لیکن اللہ کی رضامندی ان نعمتوں سے بڑی نعمت ہے، اور یہی زبردست کامیابی ہے۔‘‘ 21. اللہ کی ولایت کا حصول: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (62) الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ ﴾ [یونس: ۶۲، ۶۳] ’’یاد رکھو! اللہ کے ولیوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں، یہ وہ
Flag Counter