Maktaba Wahhabi

464 - 586
﴿ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ (41) وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ (42) كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ (43) إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ﴾ [المرسلات: ۴۱-۴۴] ’’بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہوں گے اور بہتے چشموں میں، اور ان میووں میں جن کی وہ خواہش کریں گے۔ (اے جنتیو!) کھاؤ، پیو، مزے سے اپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے میں۔ یقینا ہم احسان کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔‘‘ 8. اللہ تعالیٰ کی رحمت کا موجب فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ ادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (55) وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا إِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِينَ ﴾ [الأعراف: ۵۵، ۵۶] ’’تم اپنے پروردگار سے دعا کیا کرو، گڑگڑا کر بھی اور چپکے چپکے بھی۔ یقینا اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ناپسند کرتا ہے جو حد سے نکل جائیں۔ اور دنیا میں اس کے بعد کہ اس کی درستی کر دی گئی ہے، فساد مت پھیلاؤ اور تم اللہ کی عبادت کرو، اس (کے عذاب) سے ڈرتے ہوئے اور اس (کی رحمت) کے اُمیدوار رہتے ہوئے۔ یقینا اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے۔‘‘ 9. اللہ تعالیٰ کی محبت کا موجب فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ فَآتَاهُمُ اللّٰهُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْآخِرَةِ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ﴾ [آل عمران: ۱۴۸]
Flag Counter