Maktaba Wahhabi

468 - 586
’’اللہ تعالیٰ نے پانچ نمازیں فرض کی ہیں، جو شخص ان کی ادائیگی کے وقت اچھی طرح وضوء کرے، ان کے مقررہ اوقات پر نماز پڑھے اور رکوع وخشوع مکمل کرے تو ایسے شخص کے لیے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اسے بخش دے گا، اور جو ایسا نہیں کرے گا اس کے لیے اللہ کا کوئی وعدہ نہیں ہے، اگر اللہ چاہے گا تو اسے بخش دے گا اور اگر چاہے گا تو اسے عذاب میں مبتلا کر دے گا۔‘‘ 4۔ اجر ِ عظیم کے حصول کا ذریعہ: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَمَنْ يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ خَاشِعِينَ للّٰهِ لَا يَشْتَرُونَ بِآيَاتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِكَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ إِنَّ اللّٰهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ ﴾ [آل عمران: ۱۹۹] ’’یقینا اہلِ کتاب میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں اور تمہاری طرف جو اُتارا گیا ہے اور ان کی جانب جو نازل ہوا ہے اس پر بھی (ایمان لاتے ہیں)، اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور اللہ کی آیات کو تھوڑی تھوڑی قیمت پر بیچتے بھی نہیں، ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہے، یقینا اللہ تعالیٰ جلد حساب لینے والا ہے۔‘‘ 5۔ افضل ترین شخص ہونے کی علامت: امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: أَجْہَلُ النَّاسِ مَنْ تَرَکَ مَا یَعْلَمُ، وَأَعْلَمُ النَّاسِ مَنْ عَمِلَ بِمَا یَعْلَمُ، وَأَفْضَلُ النَّاسِ أَخْشَعَہُمْ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ۔[1] ’’تمام لوگوں سے بڑا جاہل وہ ہے جو اس کو چھوڑ دے جس کا اسے علم ہو، اور تمام
Flag Counter