Maktaba Wahhabi

480 - 586
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ الرَّجُلَ لَیُدْرِکُ بِحُسْنِ خُلُقِہٖ دَرَجَۃَ الْقَائِمِ بِاللَّیْلِ الظَّامِیِٔ بِالْہَوَاجِرِ)) [1] ’’بے شک آدمی اپنے اچھے اخلاق کے سبب رات کو قیام کرنے والے اور سخت دوپہر کے وقت پیاس برداشت کرنے والے کے درجے کو پا لیتا ہے۔‘‘ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ الْمُسْلِمَ الْمُسَدِّدَ لَیُدْرِکُ دَرَجَۃَ الصَّوَّامِ الْقَوَّامِ بِآیَاتِ اللَّہِ، بِحُسْنِ خُلُقِہٖ وَکَرَمِ ضَرِیبَتِہٖ))[2] ’’بلاشبہ سیدھا سادھا مسلمان اپنے اچھے اخلاق اور نرم مزاجی کے باعث بہت زیادہ روزے رکھنے والے اور رات کو اللہ (کی کتاب) کی آیات کی تلاوت کے ساتھ بہت زیادہ قیام کرنے والے کے درجے کو پا لیتا ہے۔‘‘ 4. حسن اخلاق محبت ِ الٰہی کی دلیل ہے: سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَحَبُّ عِبَادِ اللّٰہِ إِلَی اللّٰہِ أَحْسَنُہُمْ خُلُقًا)) [3] ’’اللہ تعالیٰ کو تمام بندوں سے محبوب ترین بندہ وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے۔‘‘ اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ اللّٰہَ کَرِیْمٌ یُحِبُّ الْکُرَمَائَ جَوَّادٌ یُحِبُّ الْجُوْدَ وَیُحِبُّ
Flag Counter