Maktaba Wahhabi

513 - 586
’’نظر کو جھکانا، تکلیف دہ چیز کو ہٹانا، سلام کا جواب دینا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا۔ ٭…سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِکَۃُ رَفَقَۃً فِیْہَا کَلْبٌ وَلَا جَرَسٌ)) [1] ’’فرشتے اس جماعت کی مصاحبت اختیار نہیں کرتے جس میں کتا ہو یا گھنٹی ہو۔‘‘ ٭…سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِکَۃُ رُفْقَۃً فِیْہَا جِلْدُ نَمِرٍ)) [2] ’’فرشتے اس جماعت کی مصاحبت اختیار نہیں کرتے جس میں چیتے کی کھال ہو۔‘‘ ٭…سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلرَّکْبُ الَّذِیْ مَعَہُمْ جَلْجَلُ، لَا تَصْحَبَہُمُ الْمَلَائِکَۃُ)) [3] ’’وہ قافلہ کہ جس کے ساتھ گھونگرو (چھوٹی گھنٹی) ہو فرشتے ان کے ساتھ شامل نہیں ہوتے۔‘‘ 16.سفرمیں فرائض کی پابندی: ٭…سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِّنَا وَأَقِیْمَا وَلْیَؤُمَّکُمَا أَکْبَرَکُمَا)) [4] ’’جب تم دونوں سفر کرو تو دورانِ سفر اذان کہو او راقامت کہو اور تم میں جو بڑا ہو وہ جماعت کروائے۔‘‘ ٭…سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
Flag Counter