Maktaba Wahhabi

515 - 586
وَیُوتِرُ عَلَیْہَا، غَیْرَ أَنَّہٗ لاَ یُصَلِّی عَلَیْہَا المَکْتُوبَۃَ۔[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر نفلی نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ سواری کامنہ جس طرف بھی ہوتا۔ اور آپ سواری پر وتر بھی ادا کر لیا کرتے تھے، ہاں البتہ اس پر فرض نماز نہیں پڑھتے تھے۔‘‘ ٭…سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَجْمَعُ بَیْنَ الصَّلَاۃِ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ فِی السَّفَرِ۔[2] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب اور عشاء کی نمازوں کو دورانِ سفر جمع کر لیا کرتے تھے۔‘‘ 17. پڑاؤ ڈالتے وقت دعا: سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جس نے کسی منزل پر پڑاؤ کیا، پھر یہ دعا پڑھی: أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔[3] ’’میں اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں (ہر) اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔‘‘ تو اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی، حتیٰ کہ وہ اپنی اس منزل سے کوچ کر جائے۔ 18. سفر میں میں پڑاؤ ڈالتے وقت متفرق نہ ہونا: ٭…سیدنا ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب (دورانِ سفر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی جگہ پڑاؤ کرتے تھے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم وادِیوں اور گھاٹیوں میں بکھر جاتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ تَفَرُّقَکُمْ فِی ہٰذِہِ الشِّعَابِ وَالْأَوْدِیَۃِ، إِنَّمَا ذَالِکُمْ مِنَ
Flag Counter