Maktaba Wahhabi

518 - 586
((إِذَا دَخَلْتَ لَیْلًا، فَلاَ تَدْخُلْ عَلٰی أَہْلِکَ، حَتّٰی تَسْتَحِدَّ المُغِیبَۃُ، وَتَمْتَشِطَ الشَّعِثَۃُ)) [1] ’’جب تُو رات کے وقت (اپنے شہر میں) داخل ہو تو اپنے اہلِ خانہ کے پاس نہ جا، حتیٰ کہ وہ عورت کہ جس کا خاوند موجود نہ ہو، اپنے زیرناف بال صاف نہ کر لے اور پراگندہ بالوں میں کنگھی نہ کر لے۔‘‘ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا أَطَالَ أَحَدُکُمُ الغَیْبَۃَ فَلاَ یَطْرُقْ أَہْلَہٗ لَیْلًا)) [2] ’’جب تم میں سے کوئی زیادہ مدت تک گھر سے باہر رہے تو وہ رات کو اپنے اہلِ خانہ کے پاس نہ آئے۔‘‘ 24. سفرسے لوٹتے وقت نماز کا اہتمام: سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ بَدَأَ بِالْمَسْجِدِ فَرَکَعَ فِیْہِ رَکْعَتَیْنِ۔[3] ’’بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے واپس آتے تو مسجد سے شروع ہوتے (یعنی سب سے پہلے مسجد تشریف لے جاتے) اور اس میں دورکعت ادا کرتے۔‘‘ 25. سفرسے لوٹنے وقت دعا پڑھ کر گھر داخل ہونا: سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہو تو اس کو چاہیے کہ یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلِجِ وَخَیْرَ الْمَخْرِجِ بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا
Flag Counter