Maktaba Wahhabi

520 - 586
مسجد کے آداب مسجد کا معنی و مفہوم: مسجد سے لغوی طور پر مراد وہ جگہ ہے جہاں سجدہ کیا جائے۔ اصطلاحاً اس سے مراد وہ جگہ ہے جو مستقل اور خاص طور پر نماز کی ادائیگی کے لیے بنائی جائے۔[1] مسجد کے فضائل 1. مسجد کی تعمیر ایمان و ہدایت کی دلیل فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللّٰهِ مَنْ آمَنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللّٰهَ فَعَسَى أُولَئِكَ أَنْ يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ ﴾ [التوبۃ: ۱۸] ’’اللہ کی مسجدوں کی رونق و آبادی تو ان کے حصے میں ہے جو اللہ پر اور روزِ آخرت پر یقین رکھتے ہوں، نماز قائم کرتے ہوں، زکاۃ کی ادائیگی کرتے ہوں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے ہوں، ممکن ہے کہ یہی لوگ ہدایت یافتہ ہوں۔‘‘ 2. مسجد؛ اللہ کی سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَحَبُّ الْبِلَادِ إِلَی اللّٰہِ مَسَاجِدُہَا، وَأَبْغَضُ الْبِلَادِ إِلَی اللّٰہِ
Flag Counter