Maktaba Wahhabi

564 - 586
’’اے اللہ! ہمارے لیے اپنا خوف تقسیم کر دے جو ہمارے اور تیری نافرمانی کے کاموں کے درمیان حائل ہو جائے اور اپنی فرماں برداری بھی تقسیم کر دے جو ہمیں تیری جنت میں پہنچا دے، اور اپنا یقین تقسیم کر دے کہ جس سے ہماری مصیبتیں آسان ہو جائیں، اور ہمیں ہماری سماعت، بصارت اور قوت سے فائدہ پہنچا جب تک تو ہم کو زندہ رکھے اور اس کا ہماری نسلوں سے وارث بنا دے، ہمارا انتقام اسی پر خاص کر دے جو ہم پر ظلم کرے اور اس کے خلاف ہماری مدد فرما جو ہم سے دشمنی کرے، تو دنیا کو ہمارا سب سے بڑا غم نہ بنا اور نہ ہی اسے ہمارے علم کی انتہا بنا، اور نہ ہی ہم پر ایسے شخص کو مسلط فرما جو ہم پہ رحم نہ کرے۔‘‘ 30. مجلس سے اُٹھتے وقت دعا پڑھیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اس سے فضول گوئی ہو جائے تو وہ اُٹھنے سے پہلے اگر یہ کلمات پڑھ لے تو اس مجلس میں ہونے والے اس کے گناہوں کو بخش دیا جاتا ہے: سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ أسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ۔[1] ’’اے اللہ! تُواپنی تعریف وستائش کے ساتھ بہت پاک ہے، میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ تیرے سواکوئی معبودنہیں ہے، میں تیری بخشش کاطلبگارہوں اورتیری ہی طرف رجوع کرتاہوں۔‘‘
Flag Counter