Maktaba Wahhabi

565 - 586
کھانے کے آداب 1. کھانا حلال کاکھایا جائے فرمانِ الٰہی ہے: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا للّٰهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ ﴾ [البقرۃ: ۱۷۲] ’’اے ایمان والو! جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں دے رکھی ہیں انہیں کھاؤ اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو، اگر تم خالص اسی کی عبادت کرتے ہو۔‘‘ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((کُلُّ جَسَدٍ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ أَوْلٰی بِہٖ))[1] ’’ہر وہ جسم جوحرا م سے پرورش پائے اس کے لئے آگ ہی بہتر ہے۔‘‘ 2. کھانا بیٹھ کر کھایا جائے فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ الَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَهُمْ ﴾ [محمد : ۱۲] ’’اور جو لوگ کافر ہوئے وہ دنیا ہی کا فائدہ اٹھار ہے ہیں اور چوپایوں (جانوروں) کی طرح کھا رہے ہیں اوران کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔‘‘ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ:
Flag Counter