Maktaba Wahhabi

566 - 586
کَانَ یَجْلِسُ عَلَی الْأَرْضِ وَیَأْکُلُ عَلَی الْأَرْضِ وَیَعْتَقِلُ الشَّاۃَ وَیُجِیْبُ دَعْوَۃَ الْمَمْلُوْکِ عَلٰی خُبْزِ الشَّعِیْرِ۔[1] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر بیٹھا کرتے تھے اور زمین پر بیٹھ کر کھاتے تھے، بکری کا دودھ (خود) دھو لیا کرتے تھے اور غلام کی جَو کی روٹی پر بھی دعوت قبول کر لیا کرتے تھے۔‘‘ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: نَہٰی أَنْ یَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا، قَالَ قَتَادَۃُ: فَقُلْنَا: فَالْأَکْلُ؟ فَقَالَ: ذَاکَ أَشَرُّ وَ أَخْبَثُ۔[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص کھڑا ہو کر پانی پئے۔‘‘ قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے (انس رضی اللہ عنہ سے) کہا: کھانے کے بارے میں کیا رائے ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ’’یہ تو اس سے بھی زیادہ برا اور گندا عمل ہے۔‘‘ 3. کھانا ٹیک لگا کر نہ کھایا جائے سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنِّیْ لاَ آکُلُ مُتَّکِئًا)) [3] ’’میں ٹیک لگا کر (کھانا) نہیں کھاتا۔‘‘ 4. کھانالیٹ کر نہ کھایا جائے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم عَنْ مَطْعَمَیْنِ: عَنِ الْجُلُوْسِ عَلٰی مَائِدِۃٍ یُشْرَبُ عَلَیْہَا الْخَمْرُ وَأَنْ یَأْکُلَ الرَّجُلُ وَہُوَ مُنْبَطِحٌ عَلٰی
Flag Counter