Maktaba Wahhabi

575 - 586
وَأَمَرَنَا أَنْ نَسْلُتَ الْقَصْعَۃَ قَالَ فَإِنَّکُمْ لَا تَدْرُوْنَ فِیْ أَیِّ طَعَامِکُمُ الْبَرَکَۃُ۔[1] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا تناول فرماتے تو تین انگلیوں کو چاٹ لیتے اور فرماتے جب تم میں سے کسی ایک کا لقمہ گر جائے تو اس سے تکلیف (گرد، مٹی وغیرہ)کو دورکر کے کھالے اور شیطان کے لئے نہ چھوڑے اور ہمیں حکم دیا کہ ہم برتن کو صاف کریں اور فرماتے بلاشبہ تم نہیں جانتے تمہارے کس کھانے میں برکت ہے۔‘‘ نوٹ:… سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو اس کے ایک پَر میں بیماری ہوتی ہے اوردوسرے پَر میں شفا ہوتی ہے وہ بیماری والا پر ڈبوتی ہے اور شفاوالا اوپر رکھتی ہے ،پس تم اس کو ڈبو کر نکال دو۔[2] 17. کھانا کھانے کی دعائیں ضرور پڑھیں ٭…سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ اللّٰہَ تَعَالیٰ لَیَرْضٰی عَنِ الْعَبْدِ أَنْ یَأْکُلَ الْأَکْلَۃَ أَوْ یَشْرَبَ الشَّرْبَۃَ فَیَحْمَدَ اللّٰہَ عَلَیْہَا)) [3] ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ بندے سے اس بات پر راضی ہوتا ہے کہ وہ کھانا کھائے یا پانی پئے تو اس پر اللہ کی تعریف کرے۔‘‘ ٭…سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کھاتے یا پیتے تویہ دعا پڑھتے:
Flag Counter