Maktaba Wahhabi

578 - 586
’’اے اللہ ! ہمارے لیے اس میں برکت ڈال اور ہمیں اس سے زیادہ دے۔‘‘ ٭…سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، کھانا کھایا، کھجوریں کھائیں اورپانی پیا، اس کے بعد میرے والد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گذارش کی کہ آپ ہمارے لیے دعا فرمائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِی مَارَزَقْتَہُمْ وَاغْفِرْلَہُمْ وَارْحَمْہُمْ۔[1] ’’اے اللہ !ان کو جو تو نے زرق دیا اس میں برکت ڈال اور ان کو بخش دے اور ان پر رحم فرما۔‘‘ 18. کھانا کھانے کے بعد ہاتھوں کودھوئیں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ بَاتَ وَفِیْ یَدِہٖ (رِیْحُ) غَمْرٍ فَأَصَابَہٗ شَیْئٌ فَلَا یَلُوْمَنَّ إِلَّا نَفْسَہٗ))[2] ’’جو شخص اس حالت میں رات گزارے کہ اس کے ہاتھوں میں چکناہٹ ہو اور اسے کوئی چیز تکلیف پہنچائے تو وہ اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔‘‘ کھانا کھانے سے قبل بھی نظافت کے لیے ہاتھ دھونے چاہئیں۔ سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلطَّھُوْرُ شَطْرُ الإِیْمَانِ)) [3] ’’صفائی (طہارت) نصف ایمان ہے۔‘‘
Flag Counter