Maktaba Wahhabi

580 - 586
تعالیٰ کی طرف سے اس پر صدقہ ہو جاتی ہے۔‘‘ 3… عشاء سے پہلے سونے اور بعد میں گفتگو کی ممانعت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: نَھٰی عَنِ النَّومِ قَبْلَ العِشَائِ وَالحَدِیثِ بَعْدَہَا۔[1] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء سے پہلے سونے اور عشاء کے بعد گفتگو کرنے سے منع فرمایا۔‘‘ 4… سوتے وقت دعا پڑھیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا أَوٰی أَحَدُکُمْ إِلٰی فِرَاشِہٖ فَلْیَنْفُضْ فِرَاشَہٗ بِدَاخِلَۃِ إِزَارِہٖ فَإِنَّہٗ لَا یَدْرِی مَا خَلَفَہٗ عَلَیْہِ، ثُمَّ لِیَضْطَجِعْ عَلٰی شِقِّہِ الْأَیْمَنِ، ثُمَّ لِیَقُلْ: بِاسْمِکَ رَبِّی وَضَعْتُ جَنْبِی وَبِکَ أَرْفَعُہٗ إِنْ أَمْسَکْتَ نَفْسِی فَارْحَمْہَا وَإِنْ أَرْسَلْتَہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِینَ)) [2] ’’جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر آنے لگے تو اسے چاہیے کہ اپنے بستر کو اپنی چادر کے پلو سے جھاڑ لے، کیا خبر اس کے بعد اس پر کوئی چیز آ گئی ہو، پھر اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جائے اور یہ دعا پڑھے: بِاسْمِکَ رَبِّی وَضَعْتُ جَنْبِی۔۔۔الخ ’’اے میرے رب! تیرے ہی نام کے ساتھ میں نے اپنا پہلو رکھا ہے اور تیرے ہی نام کے ساتھ اسے اٹھاؤں گا۔ اگر تو میری جان کو روک لے (یعنی مجھے موت دے دے) تو اس پر رحم فرما اور اگر چھوڑ دے تو اس کی حفاظت فرما جس طرح تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے۔‘‘
Flag Counter