Maktaba Wahhabi

581 - 586
5… لیٹنے سے پہلے بستر جھاڑنا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ فِرَاشَہٗ فَلْیَنْفُضْہُ بِصَنِفَۃِ ثَوْبِہٖ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ)) [1] ’’جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر آئے تو اسے چاہیے کہ اپنے کپڑے کے کنارے سے اسے تین مرتبہ جھاڑ لے۔‘‘ 6… بے پردہ چھت پر سونے سے پرہیز سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: نَہٰی رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَنْ یَنَامَ الرَّجُلُ عَلٰی سَطْحٍ لَیْسَ بِمَحْجُورٍ عَلَیْہِ۔[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ آدمی ایسی چھت پر سوئے جس پر پردہ نہ کیا گیا ہو۔‘‘ عبدالرحمان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ بَاتَ عَلٰی ظَہْرِ بَیْتٍ لَیْسَ لَہٗ حِجَارٌ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْہُ الذِّمَّۃُ)) [3] ’’جو شخص گھر کی ایسی چھت پر رات گزارے جس کا پردہ نہ ہوں، تو اس سے ذِمہ ختم ہو جاتا ہے۔‘‘ ذِمہ ختم ہونے کا مطلب ہے کہ اگر وہ چھت سے گر جاتا ہے اور کسی نقصان سے دوچار ہو جاتا ہے تو اس کا ذِمہ دار وہ خود ہی ہو گا، کسی اور پر اس کا ذِمہ نہیں ہو گا۔
Flag Counter