Maktaba Wahhabi

585 - 586
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب حالتِ جنابت میں سونے کا ارادہ فرماتے تھے تو اسی طرح وضوء کرتے جیسے نماز کے لیے وضوء کیا جاتا ہے، اور جب کھانے پینے کا ارادہ فرماتے تو اپنے ہاتھوں کو دھوتے، پھر کھاتے اور پیتے۔‘‘ 10… سونے اور بیدار ہونے کی دعائیں ٭…سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کے وقت سونے کے لیے بستر پر لیٹتے تو اپنا ہاتھ اپنے رُخسار کے نیچے رکھتے، پھر فرماتے: اَللّٰہُمَّ بِاسْمِکَ أَمُوتُ وَأَحْیَا۔ ’’اے اللہ! تیرے ہی نام کے ساتھ میں مرتا اور جیتا ہوں۔‘‘ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: اَلحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی أَحْیَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَیْہِ النُّشُورُ۔[1] ’’تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مرنے کے بعد زندگی بخشی اور اسی کی طرف اُٹھ کر جانا ہے۔‘‘ ٭…سیدنا ابوالازھر الانمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کے وقت سونے کے لیے بستر پر لیٹتے تو یہ دعا پڑھتے: بِسْمِ اللّٰہِ وَضَعْتُ جَنْبِی، اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی وَأَخْسِئْ شَیْطَانِی وَفُکَّ رِہَانِی وَاجْعَلْنِی فِی النَّدِیِّ الْأَعْلٰی۔[2] ’’اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اپنا پہلو رکھ دیا۔ اے اللہ! میرے گناہ بخش دے، میرے شیطان کو دُور کر دے، میرے نفس کو (جہنم سے) آزاد کر دے اور مجھے اعلیٰ و افضل مجلس والوں میں بنا دے۔‘‘ ٭…سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر لیٹتے تو فرماتے:
Flag Counter