Maktaba Wahhabi

587 - 586
ایمان لایا۔‘‘ پھر اگر تجھے اسی رات موت آ گئی تو تُو فطرت (یعنی دِین اسلام) پر فوت ہو گا اور یہ کلمات اپنی گفتگو کے آخر میں پڑھ (یعنی یہ پڑھنے کے بعد کوئی بات نہ کر اور سو جا)۔ [1] ٭…سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص بیدار ہو تو اسے یہ کہنا چاہیے: اَلحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی عَافَانِی فِی جَسَدِی وَرَدَّ عَلَیَّ رُوحِی وَأَذِنَ لِی بِذِکْرِہٖ۔[2] ’’تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے میرے جسم میں عافیت بخشی، مجھے میری رُوح واپس لوٹائی اور مجھے اپنے ذِکر کی اجازت بخشی۔‘‘ 11… کروٹ لیتے وقت دعا پڑھیں سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَبِیتُ عَلٰی ذِکْرٍ طَاہِرًا، فَیَتَعَارُّ مِنَ اللَّیْلِ فَیَسْأَلُ اللّٰہَ خَیْرًا مِنَ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ إِلَّا أَعْطَاہُ إِیَّاہُ)) [3] ’’جو بھی مسلمان دعا پڑھ کر (اور) پاکیزہ (یعنی باوضو) حالت میں رات بسر کرتا ہے تو وہ رات کے کسی بھی وقت جب کروٹ لے اور اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کے معاملے میں خیروبھلائی مانگے تو اللہ اسے ضرور عطا فرماتا ہے۔‘‘ 12… آیۃ الکرسی پڑھ کر سوئیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا أَوَیْتَ إِلٰی فِرَاشِکَ فَاقْرَأْ آیَۃَ الکُرْسِیِّ، لَنْ یَزَالَ عَلَیْکَ
Flag Counter