Maktaba Wahhabi

588 - 586
مِنَ اللّٰہِ حَافِظٌ، وَلاَ یَقْرُبُکَ شَیْطَانٌ حَتّٰی تُصْبِحَ)) [1] ’’جب تو اپنے بستر پر آئے تو آیۃ الکرسی پڑھ لیا کر، (اس کی برکت سے) تجھ پر اللہ کی طرف سے ایک نگہبان مقرر ہو جائے گا اور صبح ہونے تک شیطان تیرے قریب نہیں آئے گا۔‘‘ 13…معوذتین پڑھ کر سوئیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: أَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ إِذَا أَوٰی إِلٰی فِرَاشِہٖ کُلَّ لَیْلَۃٍ جَمَعَ کَفَّیْہِ، ثُمَّ نَفَثَ فِیہِمَا فَقَرَأَ فِیہِمَا: قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَقِ وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، ثُمَّ یَمْسَحُ بِہِمَا مَا اسْتَطَاعَ مِنْ جَسَدِہٖ، یَبْدَأُ بِہِمَا عَلٰی رَأْسِہٖ وَوَجْہِہٖ وَمَا أَقْبَلَ مِنْ جَسَدِہٖ، یَفْعَلُ ذَالِکَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔[2] ’’یقینا نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو دونوں ہاتھوں کو ملا کر ان پر پھونک مارتے اور ان پر سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھتے، پھر ان دونوں ہاتھوں کو جہاں تک ممکن ہوتا اپنے جسم پر پھیرتے تھے۔ پہلے سر مبارک اور چہرۂ انور پر ہاتھ پھیرتے، پھر باقی جسم پر۔ اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ یہ عمل کرتے۔‘‘ 14… سورۃ الکافرون پڑھ کر سوئیں سیدنا عبادہ بن اخضر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر لیٹتے تو سورۃ الکافرون مکمل پڑھتے۔[3]
Flag Counter