Maktaba Wahhabi

590 - 586
33مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ اور 33مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہو، یہ تمہارے لیے خادم سے بہتر ہے۔‘‘ 16… سورۃ الملک پڑھ کر سوئیں ٭…سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: أَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ لَا یَنَامُ حَتّٰی یَقْرَأَ الم تَنْزِیلُ، وَتَبَارَکَ الَّذِی بِیَدِہِ المُلْکُ۔[1] ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم تب تک سویا نہیں کرتے تھے جب تک سورۃ الم السجدۃ اور سورۃ الملک نہیں پڑھ لیتے تھے۔‘‘ ٭…سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((سُورَۃُ ﴿ تَبَارَكَ ﴾ ہِیَ الْمَانِعَۃُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ)) [2] ’’سورۃ الملک عذابِ قبرسے بچانے والی ہے۔‘‘ ٭…سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((سُورَۃٌ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ہِیَ إِلَّا ثَلَاثُوْنَ آیَۃً، خَاصَمَتْ عَنْ صَاحِبِہَا حَتّٰی أَدْخَلَتْہُ الْجَنَّۃَ، وَہِیَ ))[3] ’’تیس آیات والی قرآن کی ایک سورت ہے جواپنے پڑھنے والے کے حق میں تب تک جھگڑتی رہے گی جب تک کہ اسے جنت میں داخل نہیں کردیتی، اوروہ سورۃ الملک ہے۔‘‘ 17…نیند میں ڈرنے پر یہ دعا پڑھیں ٭…سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم
Flag Counter