Maktaba Wahhabi

597 - 586
32… شیطان کی لگائی ہوئی گرہیں کھولیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یَعْقِدُ الشَّیْطَانُ عَلٰی قَافِیَۃِ رَأْسِ أَحَدِکُمْ إِذَا ہُوَ نَامَ ثَلاَثَ عُقَدٍ یَضْرِبُ کُلَّ عُقْدَۃٍ عَلَیْکَ لَیْلٌ طَوِیلٌ فَارْقُدْ، فَإِنِ اسْتَیْقَظَ فَذَکَرَ اللّٰہَ انْحَلَّتْ عُقْدَۃٌ، فَإِنْ تَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَۃٌ، فَإِنْ صَلّٰی انْحَلَّتْ عُقْدَۃٌ، فَأَصْبَحَ نَشِیطًا طَیِّبَ النَّفْسِ وَإِلَّا أَصْبَحَ خَبِیثَ النَّفْسِ کَسْلاَنَ)) [1] ’’جب تم میں سے کوئی سوتا ہے تو شیطان اس کی گدی کے پاس تین گرہیں لگا دیتا ہے جب وہ سویا ہوتا ہے، اور ہر گرہ لگاتے ہوئے کہتا ہے: رات لمبی ہے، سویا رہ۔ لیکن اگر وہ جاگ جائے اور اللہ کا ذکر کرے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اگر وضو کر لے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے اور اگر نماز پڑھ لے تو تیسری بھی کھل جاتی ہے اور وہ صبح کو ہشاش بشاش اور خوش باش ہوتا ہے، ورنہ صبح اس کی حالت بہت بری اور کیفیت بڑی سست سی ہوئی ہوتی ہے۔‘‘ 33… اگر غسل کی حالت محسوس ہو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ نَوْمِہٖ فَرَاٰی بَلَلًا، وَلَمْ یَرَ أَنَّہُ احْتَلَمَ اغْتَسَلَ، وَإِذَا رَاٰی أَنَّہُ قَدْ احْتَلَمَ وَلَمْ یَرَ بَلَلًا، فَلَا غُسْلَ عَلَیْہِ)) [2] ’’جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو اور وہ تَری دیکھے لیکن اسے لگتا نہ ہو کہ اسے احتلام ہوا ہے، تو وہ غسل کرے، اور جب اسے لگتا ہو کہ احتلام ہوا ہے لیکن اسے تَری دکھائی نہ دے تو اس پر غسل واجب نہیں ہے۔‘‘
Flag Counter