Maktaba Wahhabi

599 - 586
اسی طرح فرمایا: ﴿ أُبَلِّغُكُمْ رِسَالَاتِ رَبِّي وَأَنَا لَكُمْ نَاصِحٌ أَمِينٌ ﴾ [الأعراف: ۶۸] ’’میں تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچاتا ہوں اور تمہارے لیے ایک امانت دار خیرخواہ ہوں۔‘‘ 3۔ تبلیغ و نفیر کے مشن میں کشادگی اور اجر ملتا ہے فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَمَنْ يُهَاجِرْ فِي سَبِيلِ اللّٰهِ يَجِدْ فِي الْأَرْضِ مُرَاغَمًا كَثِيرًا وَسَعَةً وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللّٰهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللّٰهِ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُورًا رَحِيمًا ﴾ [النساء: ۱۰۰] ’’جو شخص اللہ کی راہ میں وطن کو چھوڑے گا وہ زمین میں بہت سی قیام کی جگہیں بھی پائے گا اور کشادگی بھی، اور جو شخص اپنے گھر سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف نکل کھڑا ہوا، پھر اسے موت آ گئی، تو بھی یقینا اس کا اجر اللہ کے ذِمہ ثابت ہو گیا، اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔‘‘ 4۔ تبلیغ و نفیر حکمِ نبوی کی تعمیل و اطاعت ہے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((بَلِّغُوا عَنِّی وَلَو آیَۃً)) [1] ’’مجھ سے (جو بھی بات سنو؛ اسے لوگوں تک) پہنچا دو، خواہ وہ ایک آیت ہی ہو۔‘‘ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِحْفَظُوھُنَّ وَأَبْلِغُوھُنَّ مِنْ وَرَائِکُمْ)) [2] ’’ان مسائل کو یاد کر لو اور جن لوگوں کے پاس سے آئے ہو انہیں بھی پہنچاؤ۔‘‘
Flag Counter