Maktaba Wahhabi

16 - 58
یَعْبُدُوْنَ کا معنیٰ ومفہوم یہ ہے کہ : ’’ میری وحدانیّت و یکتا ئی کو دل و جان سے قبول کریں ‘‘ اللہ تعالیٰ نے جن امور کا حکم دیا ہے، ان میں سے سب سے ارفع و اعلی چیز ’’توحید‘‘ ہے ،جو ہر قسم کی عبادات صرف اللہ واحد کے لیے بجالانے کا دوسرا نام ہے۔ اور جن امور سے اللہ تعالی نے منع فرمایا ہے، ان میں سے سب سے بڑا شرک ہے ۔جو غیر اللہ کو اپنی نداء و دعاء میں اس کے ساتھ شا مل کر لینے کا دوسرانام ہے ۔اور اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانِ گرامی ہے: {وَا عْبُدُوااللّٰہَ وَلَا تُشْرِکُوْابِہٖ شَیْئًا } (سورۃ النسآء :۳۶) ’’اور تم سب اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ۔‘ اصول ِدین اگر آپ سے یہ پو چھاجائے کہ وہ کون سے تین اصول ہیں جن کی معرفت حاصل کرنا ہر انسان پر واجب و ضروری ہے ؟ تو کہہ دیجیئے: بندے کا اپنے رب کی معرفت حاصل کرنا۔(معرفتِ الٰہی) اپنے دین کی معرفت حاصل کرنا ۔(معرفتِ دین) اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت حاصل کرنا۔(معرفتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ) پہلا اصول ۔ معرفتِ الٰہی اگر آپ سے استفسار کیا جائے کہ آپ کا رب کون ہے ؟تو آپ کہہ دیجیے کہ میرا رب اللہ ہے، جس نے اپنے فضل وکرم سے میری اور تمام جہانوں کی تخلیق وپرورش کی ۔ وہی میرا معبود ہے اس کے سوا میرا دوسرا کوئی معبود نہیں، اور اس کی ربوبیت وپر وردگاری کی دلیل یہ ارشادِ گرامی ہے : {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِیْنَo} (الفاتحۃ :۱)
Flag Counter